کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں ساوتھ ایشیا بیڈمنٹن چیمپیئن اور تین مرتبہ نیشنل چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی بلوچستان کی بارہ سالہ بیڈ منٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ثروت فاطمہ کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کم عمری میں حاصل کی گئی قومی اور بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہا
وزیر اعلیٰ نے ثروت فاطمہ کی شاندار کارکردگی پر انہیں پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے اور ان کی مزید تربیت کے لیے ملائشیا بھیجوانے کا اعلان کیا
اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ثروت فاطمہ بلوچستان کی باصلاحیت بیٹی ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے کم عمری میں ہی بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ثروت فاطمہ کو تعلیم کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کی جائے گی،
اور وہ پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنا چاہیں ان کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں اور خاص طور پر بچیوں کی ترقی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اس موقع پر مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ثروت فاطمہ جیسے باصلاحیت کھلاڑی بلوچستان کے لیے فخر کا باعث ہیں،
اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت مثالی اقدام ہے، ایشین چیمپیئن ثروت فاطمہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوصلہ افزائی کے الفاظ اور معاونت سے انہیں مزید محنت کرنے اور کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم ملا ہے،
اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اسپورٹس طارق قمر اور ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے
Leave a Reply