|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

ژوب /کو ئٹہ: بلو چستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پربادن زئی کے مقام پر ٹرالر اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پربادن زئی کے مقام پر ٹرالر اور کار گاڑی میں خوفنا ک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہو گئے ہیں

جاں بحق افراد میں 3خواتین بھی شامل ہیں حادثہ میں شدید زخمیوں کو ژوب میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو ٹراما سنٹر ژوب پہنچا دیا گیا ہے

اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔دریں اثنا ء ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے ژوب حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے

زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے حادثے کے حقائق جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *