|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک راہگیر بچہ جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ میں شریف آباد کے مقام پر پولیس کی گشت پر مامور موبائل میں سوار اہلکار وں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

جس کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر نتیجے میں 10سالہ مراد بخش جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار وں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *