|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

کوئٹہ:  محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے عدالتی احکامات کی روشنی میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

گورنمنٹ آفس بلوچستان کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جس بھی تعلیمی ادارے میں سیاسی سرگرمی ہوئی اس ادارے کے سربراہ کے خلاف بھی بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *