اسلام آباد+کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں سندس فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل (ریٹائرڈ) آفتاب حسین نے ملاقات کی اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سندس فاونڈیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا
ملاقات کے دوران بلوچستان میں سندس فاونڈیشن کی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے اور پسماندہ علاقوں میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سمیت خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سندس فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فاونڈیشن نے خون کی بیماریوں کے علاج میں قابل ذکر کام کیا ہے
جس سے لاکھوں غریب افراد کو فائدہ ہوا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں سندس فاونڈیشن کا مرکز قائم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنایا جاررہا ہے اس مقصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے جاررہے ہیں
جس سے عام بلوچستانی کو اس کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی وزیر اعلیٰ نے مفاد عامہ کے امور میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا
ملاقات کے دوران سندس فاونڈیشن کے ڈائریکٹر آفتاب حسین نے بلوچستان میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی سنجیدگی اور پختہ عزم کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ سندس فاونڈیشن بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں اپنی خدمات بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Leave a Reply