|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی ترجما ن نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ زہرے کے حوالے سے روزنامہ “ڈان”میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-45کوئٹہ VIII کیووٹرز کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسکو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کی اس بے بنیاد الزامات کے سلسلے میں حلقہ پی بی 45 کوئٹہ VIII کے ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد کی جانب سے باقاعدہ وضاحت بھی جاری کی گئی ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کی وضاحت کے مطابق پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر 5 جنوری 2025 ء کو ہونے والی ری پولنگ ہر لحاظ سے درست اور اس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں تھی۔

اس حلقے میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرست کے حوالے سے نہ تو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو کوئی شکایت موصول ہوئی تھی اور نہ ہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوئٹہ کے پاس کوئی شکایت درج کرائی گئی۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 2024 ء کے جنرل الیکشن کے دوران پانچ عمارتیں ایسی تھیں جہاں ہر ایک عمارت کے اندر تین تین پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

جبکہ پانچ جنوری 2025 ء کو ہونے والے ری-پولنگ کے دوران الیکشن ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں صرف دودو پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ ہوئی ہے۔

اسی طرح جنرل الیکشن کے دوران چار ایسی عمارتیں تھیں جن میں ہر ایک کے اندر دو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

لیکن الیکشن ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں صرف ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر ری-پولنگ ہوئی ہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے مزید کہا ہے کی پرائیوٹ لوگوں کو پولنگ اسٹاف لگانے کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وی بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

لہذا ایسے تمام تر بے بنیاد الزامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *