|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان کے زرعی علاقوں میں کیسکو کی زراعت و عوام دشمنی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ کے علاؤہ تمام شہروں میں صرف تین گھنٹے ٹو فیز بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

جس سے بلوچستان بھر میں معمولات زندگی مفلوج زراعت و دیگر کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

وزیر علی بلوچستان کا یہ اعلانیہ کہنا کہ بجلی وافر مقدار میں موجود ہے تاہم واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی فراہمی نہیں کی جارہی عوام دشمن اور کارپوریٹ حکومت کا ثبوت ہے۔

مستونگ کے تمام فیڈروں بلخصوص گونڈین اور کولپور فیڈرز پر بجلی کی گزشتہ کئی روز سے ٹو فیز ہونیکا عمل زراعت کی مکمل تباہی کا باعث بن چکا ہے دوسری جانب زمیندار ایکشن کمیٹی کے نااہل اور کرپٹ رہنمائوں کے گھٹ جوڑ سے کیسکو مزید عوام دشمن اقدامات پر اتر آئی ہے جہاں بجلی کی عدم فراہمی سے بلوچستان کے تمام دیہی علاقوں میں پانی بحران پیدا ہو رہا ہے جس سے کہ بڑے پیمانے پر بے روزگار معاشی زبوحالہ اور نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں نے کیسکو زمیندار ایکشن کمیٹی اور حکومت کی ملی بھگت سے زراعت دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام اور زراعت دشمن اقدامات کا فوری نوٹس لیکر بجلی فراہمی کے لئے احکامات جاری کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *