|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

زہری:  نا معلوم مسلح افراد نتحصیل زہری کے ہیڈ کوارٹر نورگامہ بازار میں داخل ہو گئے،علاقے کی ناکہہ بندی کر کے سرکاری املاک،نجی بینک اور نادرا آفس کو نقصان پہنچانے کے بعد لیویز تھانہ کو نظر آتش کر کے گاڑیاں،اسلحہ اور ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دن بارہ بجے کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار نا معلوم مسلح افراد نورگامہ زہری بازار میں داخل ہو گئے

بازار اور علاقے کے داخلی و خارجی علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا بعد ازاں سرکاری املاک،نجی بینک،نادرا آفس میں داخل ہو گئے اور املاک کو نقصان پہنچایا بعدازں لیویز تھانہ میں داخل ہو گئے

اور تھانے کو اپنے کنڑول میں لیکر ریکارڈ اور اسلحہ قبضے کر کے عمارت کو نقصان پہنچایا سرکاری ریکارڈ اور گاڑیوں کو قبضے میں لے کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی نگرانی میں لیویزایف سی اور قانون نافذ کرنے والیدیگر فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی

شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے کن کن عمارتوں کو قبضے میں لیا اور کیا نقصانات ہوئے ہیں

اس کی تفصیلات اکٹھے کی جا رہی واضح رہے کہ تحصیل زہری میں لیویز نفری محدود تعداد میں ہوتی ہے علاوہ ازیں باقی کوئی فورس وہاں نہیں ہوتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *