|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

خضدار: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کے زیر صدارت ضلع کونسل خضدار کا اجلاس بزنجو ہاوس خضدار میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ستر سالوں سے ظلم جبر ناانصافی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے

جس کی وجہ سے بے چینی خلفشار اور وفاق سے دوری کا رحجان روزبروز بڑھتا جارہا ہے مگر مقتدرہ اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کے بجائے اپریشنز کا راستہ اختیار کررکھا ہے ،

بلوچستان کو جعلی مینڈیٹ کے تحت مکمل طورپر جنگی منافع خوروں کے حوالے کردیا گیا ہے جو نہ صرف دونوں ہاتھوں سے بلوچستان کو لوٹ رہے ہیں

بلکہ اقربا پروری رشوت خوری و بھتہ خوری کی بدولت ہزاروں نوجوانوں کو بیروزگار اور لاکھوں خاندانوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا رکھے ہیں جس کے باعث بلوچ نوجوان پارلیمنٹ اور پارلیمانی سیاست سے نفرت کرنے لگا ہے ،

اب قومی وحدتوں کو خود مختار بنانے ، اٹھارہویں ترمیم پر عملدرامد کرنے یا 1973 کے آہین کی پابندی جیسے نعروں کو بھی بلوچستان کا نوجوان بلوچستان کے درد کا مداوا تصور نہیں کرتا جس کی تمام تر ذمہ داری مقتدر قوتوں ، جنگی منافع خوروں اور غیر جمہوری قوتوں پہ عائد ہوتا ہے

جو روز اول سے بلوچستان کو طاقت کے ذریعے زیر کرنے کے درپے ہیں اور ان ہی قوتوں نے اسمبلیوں کا سودا کرکے بلوچستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں مزید مایوسی پھیلائی ، اسلم بلوچ نے لاپتہ افراد کے مسئلے کو حقیقی مسئلہ تصور کرکے لوگوں لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے عمل کو فوری طورپر روک کر تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے اور بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی مسئلہ سمجھ کر گفت و شنید کا سلسلہ شروع کرنے کے لیئے سازگار ماحول بنانے پر زور دیا،

اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری انداز سے بلوچستان کے عوام کو ایک خوشحال زندگی دینے کے لیئے ہر قسم کے نامساعد حالات کا سامنا کررہا ہے لیکن نیشنل پارٹی کا مینڈیٹ جعلی انداز سے چرا کر ایسے لوگوں اسمبلیوں میں لایا گیا جن کا بلوچستان کے سیاسی حلقوں مین کوئی وقعت ہی نہیں ہے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پارٹی کے دوست پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، اجلاس سے صوبائی نائب صدر میر ولید بزنجوںے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو اپنے پارٹی اداروں پہ یقین رکھتی ہے خضدار نیشنل پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے جسے مزید فعال و مستحکم بنانے کے لیئے دوست نئے جذبے کے ساتھ سامنے آکر اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس سے میر دیدگ بزنجو ، میر عبدالرحیم کرد سمیت مختلف تحصیلوں کے نمائندوں نے خطاب کیا جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالوہاب غلامانی نے سیکریٹری رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ کی قیادت میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی انتخابات عمل میں لائے گئے جن کے مطابق ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل ، نائب صدر خدابخش بلوچ ، جنرل سکرٹری ناصر کمال بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر وحید بزنجو ، رابطہ سیکرٹری سراج احمد عمرانی ، پریس سیکرٹری عابد شاہوانی ، یوتھ اسپورٹس سیکرٹری خورشید رند ،فنانس سیکرٹری رئیس محمد اسحاق مینگل ، سوشل میڈیا جلیل رند ، خواتین سیکرٹری ریحانہ وہاب منتخب ہوگئیدریں اثنا صوبائی صدر اسلم بلوچ ، چنگیز حئی بلوچ ، میر ولید بزنجو ، میر دیدگ بزنجو اور میر عبدالرحیم کرد نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ نیشنل پارٹی کو خضدار سمیت جھالاوان بھر میں فعال اور منظم بناہیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *