کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں حادثے کے بعد 12میں سے 4افراد کی لاشیں نکال لی گئیں دیگر کے لئے سرچ آپریشن جاری رہا ۔
صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنجدی میں کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری ہے۔
جمعہ کو کان سے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
کان میں تاحال 8 کانکن پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف انسپکٹر مائنز خود آپریشن مانیٹر کررہے ہیں اور باقی کانکنوں کے نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Leave a Reply