|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

اسلام آباد /کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔

کامران مرتضی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔

اصل فارم 45 میں جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔

وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب قرار دینے والے امیدوار کو صرف 740 ووٹ پڑے، کامیاب امیدوار کا فارم 47 فارم 45 سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *