|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے پارٹی کے رکن اسمبلی خیر جان بلوچ کے جاری کردہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ یہ پارٹی کی پالیسی ، لائن اور بیانیہ ہے کہ بلوچستان میں انسرجنسی کا ماحول ہے انسرجنسی کے اس ماحول میں ہم پارٹی کو فریق نہیں بنائیں گے

ہماری جدوجہد سیاسی و جمہوری انداز سے ہے اور پارٹی کا یہ موقف ہے کہ بلوچستان میں مشرف نے جو آگ لگائی ہے اس کے نتیجے میں مسلح مذاحمت اور بدترین اپریشن کا سلسلہ جاری ہے

آئے روز نوجوان لاپتہ ہورہے ہیں مسخ شدہ لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسلح مذاحمت اور اپریشن دونوں میں تیزی آئی ہے نیشنل پارٹی کا روزاول سے موقف رہا ہے

بلوچستان مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت کے زریعے حل کرنا ناممکن ہے، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی خیرجان بلوچ کے ویڈیو بیان سے متفق نہیں اور پارٹی کے ذمہ دار ادارے میں پارٹی اس پر بحث کریگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *