|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے بلوچستان بھر میں کْتب میلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تنظیم کی جانب سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر بلوچستان بھر میں کْتب میلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ کْتب میلے بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

آج بروز 10 جنوری کوہلو، کراچی، ملیر، سیوی، شال اور اوستہ محمد میں کتب میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان کْتب میلے طلباء و طالبات، سیاسی وسماجی ادبی شخصیات سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے پسند کی کتابیں خریدیں۔

اسی طرح بلوچستان کتاب کاروان کے کْتب میلے کل بروز 11 جنوری سیوی، کراچی، ملیر، مستونگ، تونسہ خاران اور کوہلو میں انعقاد کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *