|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ صوبے کے وسائل کی لوٹ مار بے دردی سے لوٹ کر ہمیں نعشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے علاقے کلی دتو شہداء قبرستان میں کھڈ کوچہ میں شہید سنگت ثناء بلوچ کی قبر پر چادر چڑھانے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین، بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی کیونکہ ہمیں ہر طرف سے تنگ کیا جارہا ہے اور یہ تمام معاملات سرداروں کا عمل دخل شامل ہے

جس طرح ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جارہے ہیں اس کے باوجود متحد ہوکر ایسے اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں ۔

قبرستانوں میں ہمارے نوجوان دفن ہیں جنہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا ریاست ہمارے وسائل لوٹنے کے باوجود ہم پر عرصہ تنگ کررہے ہیں بارڈروں پر اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کے لئے مزدوری کرنے والے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے شب و روز ایک کرکے محنت کرتے ہیں

لیکن انہیں چیک پوسٹوں پر ان سے بھتہ وصول کرکے ان کے منہ سے نوالا چھینا جارہا ہے جس کا مقصد ہمیں زندہ رہنے کا بھی حق نہیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *