گوادر: گوادر، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا زمین داروں اور متاثرین کے ساتھ سیٹلمنٹ آفس گوادر کا گھیراؤ آفس میں تالے لگا دئیے۔
جو دفتر غریبوں کو انصاف نہ دے سکے، غریبوں کی اراضیات پر ڈاکہ زنی کرے اور لینڈ مافیا کے زریعے ان کے اراضیات کی بندر بانٹ کے لیے استعمال ہو ایسے دفتر پر تالہ لگانا ہی بہتر ہے۔
گوادر کے غریب لوگوں نے مجھے اپنے حقوق کی دفاع اور خدمت کے لیے منتخب کیا ہے۔
ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا مولانا ہدایت الرحمان کا دھرنے سے خطاب تفصیلات کے مطابق محکمہ سیٹلمنٹ گوادر میں اراضیات کے انتقال کی بے قاعدگیاں، صوبائی ریونیو اور محکمہ سیٹلمنٹ کے تحصیل دار اور پٹواریوں کی آشیرباد سے لینڈ مافیا کے زریعے غریبوں، یتیم، اور مساکین کی اراضیات پر ڈاکہ زنی اور ہتھیانے کے خلاف سینکڑوں متاثرین کے ساتھ مل کر محکمہ سیٹلمنٹ گوادر آفس میں تالے لگا دئیے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔
اس موقع پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارہ مقامی غریب یتیم، اور بے سہارا لوگوں کے اراضیات کی حفاظت کے بجائے ان پر سرکاری آشیرباد سے لینڈ مافیا کے زریعے ہتھیائے اور ان پر ڈاکہ زنی کرے ایسیمحکموں پر تالے لگانا ہی بہتر ہے انھوں نے کہا کہ گوادر میں محکمہ سیٹلمنٹ نے صوبائی وزیر ریونیو اور محکمہ سیٹلمنٹ کے تحصیل دار، اور پٹواریوں کے زریعے ہزاروں ایکڑ اراضی غریب، بے سہارہ، یتیم اور بیواؤں سے چھین کر ان کو لینڈ مافیا کے نام منتقل کرلیے ہیں اور ان کی بندر بانٹ کی ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نے کہا کہ وہ ظلم وزیادتی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے قوم کے حقوق پاسداری کے لیے آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ انھوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اس زیادتی کے خلاف اپنے تحفظات بیان کی ہے اور فوری طور ایکشن لینے کا کہا ہے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو وہ سخت لائحہ عمل دیں گے۔
دریں اثناء مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم کی مدد و تعاون کا یقین دلایا۔
انھوں نے کہا کہ صحافت کسی معاشرے کا چوتھا ستون ہے۔
یہ ایک پیغمبرانہ صفت ہے۔
گوادر کے صحافیوں نے تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود ہمیشہ عوامی مسائل اجاگر کرکے ہمیشہ مثبت و تعمیری طرز صحافت کو فروغ دیا جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔
انھوں گوادر پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لیے اپنی مکمل مدد و تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی۔
انھوں نے کہا کہ گوادر پریس کلب صحافیوں کے ساتھ میرا بھی ادارہ ہے وہ ہمیشہ پریس کلب آتے رہے ہیں۔
جب انھیں معلوم ہوا کہ پریس کلب کی نئی کابینہ کے الیکشن مکمل ہوگئے وہ پہلی فرصت میں پریس کلب آکر کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر گوادر پریس کلب کے نومنتخب صدر اسماعیل عمر، نائب صدر بشیر قاسم، جنرل سیکریٹری سہیل محمود، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم بی سالک، و دیگر نے ایم پی مولانا ہدایت الرحمان کو پریس کلب آمد پر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کے مدد و تعاون کی یقین دھانی پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
رکن اسمبلی کا سٹیبلشمنٹ آفس گوادر کا گھیرائو تالے لگادیئے ،عوامی حقوق کادفاع کرینگے ،ہدایت الرحمن
وقتِ اشاعت : 3 hours پہلے
Leave a Reply