خضدار: خضدار کی تحصیل زہری میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران بزدلی کا مظاہرہ کرنے پر لیویز فورس کے 15اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیاگیا ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 8جنوری کو خضدار کی تحصیل زہری میں لیویز تھانہ ، زہری ٹائون کمیٹی، یو بی ایل بینک، نادرا کے دفتر پر حملے کے دوران بزدلی ، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر لیویز کے 15اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیاگیا ۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اہلکاروں کی بزدلی اور غیر ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی تحقیقات کی ضرورت نہیں پڑی ۔
Leave a Reply