کوئٹہ : سردیوں میں بھی عوام کی مشکلات میں کمی نہ آسکی’کیسکو کی جانب سے بغیر کسی اعلامیہ کے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں لیاقت بازار,علمدار روڈ,زرغون روڈ,جوائنٹ روڈ,اسپینی روڈ,سریاب روڈ, نواکلی,شہباز ٹان,سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی 6 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری’ تفصیلات حاصل کرنے پر معلوم ہوا
کہ کسی بھی علاقہ میں لائن شفٹنگ یا کھمبوں کے کسی قسم کا کام نہیں ہورہا لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ جو تاحال سامنے آئی ہے وہ کیسکو کے اعلی آفیسران کی جانب سے لائن لاسز مکمل کرنے کے ہے۔
شہریوں نے صوبائی حکومت بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی میں بھاری بل جمع کروانے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے مگر اب سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ سے جینا محال ہوچکا ہے تمام بل بروقت جمع کروانے کے باوجود کیسکو حکام کی جانب سے لائن لاسز کے نام پر لوڈشیڈنگ ناجائز ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔
Leave a Reply