|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

گوادر: ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی دعوت پر بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دو روزہ دورہ پر گوادر پہنچ گئی، جی ڈی اے کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیگی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دو روزہ دورے کے سلسلے میں گوادر پہنچ گئی۔

ایئرپورٹ پر کمیٹی کے وفد کا استقبال رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی گوادر شریف میانداد نے کیا۔

وفد کی قیادت ایم پی اے اصغر ترین کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں رحمت صالح بلوچ، زابد ریکی، فضل قادراور دیگر شامل ہیں۔

وفد ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی کی خصوصی دعوت پر گوادر آیا ہے تاکہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وفد دو دن کے قیام کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرے گا اور جی ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

اس دوران ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے وفد ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اس دورے کو ادارے کی شفافیت اور کارکردگی کو ظاہر کرنے کا ایک عملی مظاہرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جی ڈی اے نے ہمیشہ معیاری اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا عزم رکھا ہے، اور اس دورے کی دعوت بھی اسی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے نہ صرف مقامی آبادی کے لیے بلکہ پورے خطے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ اس دورے سے ان منصوبوں میں مزید شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *