کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں نایاب جنگلی حیات کو بے دردی سے مارنے کی اطلاعات ہیں،غیر قانونی شکار میں ملوث شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے میں نایاب جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ اور استحکام کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی،اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری فاریسٹ نور احمد پرکانی اور دیگر متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔ اجلاس کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کی جانب سے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی
،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ بے دریغ غیر قانونی شکار سے بعض نایاب جنگی حیات معدومی کے خطرات سے دوچار ہیںکمیونٹی مانیٹرنگ کے لئے قبائلی عمائدین اور مقامی قبائل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹر نیشنل فنڈز فار پروٹیکٹڈ ایریاز کی بحالی وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بات کریں گے ۔سیکرٹری محکمہ جنگلات نور احمد پرکانی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تکتو میں غیر قانونی شکار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تینوں ملزمان سرکاری ملازمین ہیں قانونی کارروائی کررہے ہیں۔
Leave a Reply