|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

تربت:  نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ کا ایک اجلاس یونٹ سیکرٹری محمد اقبال بلوچ کی صدارت میں مرحوم حاجی عبدالغفور کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے صدر طارق بابل تھے۔ اجلاس میں تمام ممبران اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حاجی محی الدین ڈاکٹر فقیر محمد نے حاصل کی۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے محمد اقبال بلوچ نے یونٹ کی ایک رپورٹ پیش کی، جس میں یونٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ پارٹی پالیسی کے تحت تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں یونٹ روز بروز مزید فعال اور مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر وقت میں ملک آباد کے گھروں تک رسائی حاصل کر لی ہے اور اب ملک آباد میں ایک مضبوط، مربوط اور مستحکم قلعہ بن چکی ہے۔مہمانِ خصوصی طارق بابل نے نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک آباد یونٹ عملی طور پر مضبوط اور فعال ہو چکا ہے۔

ہم یونٹ کے تمام دوستوں کی پارٹی سے وابستگی اور محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ایک مضبوط اور مستحکم جماعت بن چکی ہے جو بلوچ وسائل، ساحل اور شناخت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

طارق بابل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ واحد رہنما ہیں جنہوں نے اپنے گزشتہ پی ایس ڈی پی (PSDP) کی رپورٹ ہر فورم پر پیش کی، جبکہ سابق وزراء کی کارکردگی کے نشانات نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت کی کارکردگی پر فخر ہے، کیونکہ ہمارے رہنما ہر فورم پر اعتماد اور جرات کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایک ایماندار اور بے داغ ماضی کے مالک لیڈر ہیں۔

طارق بابل نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آخرمیں منصورمنظوراور عدنان عارف نے تمام شرکاء کی شکریہ ادا کی جھنون نے اجلاس مین شرکت کرکے اجلاس کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *