|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

گوادر: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا واٹر ڈسٹیلشن پلانٹ کا دورہ، 2 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود ایک بوند پانی بھی نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار،

چیئرمین پی اے سی سے میگا کرپشن کے خلاف سخت کاروائی کی استدعا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے دورہ گوادر میں قائد حق دو تحریک و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے تعمیر کردہ کارواٹ واٹر ڈسٹیلیشن پلانٹ کا دورہ کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران نے پلانٹ کے حالت زار اور اربوں روپوں کے ضیاں پر سخت افسوس کا اظہار ہوئے کہا کہ 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود ایک بوند پانی بھی گوادر کے باسیوں کو اس پلانٹ سے نہیں ملنا بی ڈی اے کی بدترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین پی اے سی اصغر ترین صاحب سے اس میگا کرپشن کے خلاف سخت کاروائی کی استدعا کی جس پر چیئرمین نے اس متعلق مکمل تحقیقات و کاروائی کی یقین دہانی کرائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *