حب: صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہیں
کسی بھی صورت میں مزدوروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا آظہار میر علی حسن زہری نیحب یب رائس پروجیکٹ دورے کے موقع پر احتجاج پر بیٹھے ہوئے محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوباء وزیر نیبرطرف محنت کشوں کی بحالی کے احکامات جاری کئے حبیب رائس پروجیکٹ کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ ورکرز کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں اور آئندہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مزدوروں کے مسائل میں اضافہ کریں صوباء وزیر نے ضلع حب کے محنت کشوں اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے مسائل کے حل کے لیے حاضر ہیں پیپلز پارٹی کا مشن ہی عوامی خدمت ہیاور اس مقصد کے لیے وہ دن رات محنت کرتے رہیں گے
صوباء وزیر نے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقے کی خوشحالی پورے علاقے کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے صوبائی وزیر کے دورہ حب کومحنت کشوں نیعوام کے لیے امید کی کرن قراردیا محنت کش ورکرز کی بحالی کے احکامات سے نہ صرف ان کی زندگیاں آسان ہونگی بلکہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کے جذبے کو بھی مزید اجاگر کرنے کے مواقع میسر ہونگے صوبائی وزیر کا دورہ حب کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن گیا، جہاں عوام اور ان کے رہنما نے مل کر ایک نئی امید اور ترقی کی بنیاد رکھی.۔
Leave a Reply