|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی صرف علاج کی غرض سے امریکہ گئے ہیں۔

سینیٹر کہدہ بابر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سابق چیئرمین سینیٹ پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔

اس حوالے سے صادق سنجرانی نے سچ نیوز کے ایڈیٹر انویسٹیگیشن اور ایک یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر جھوٹی خبر کی تردید کی جائے اور معافی مانگی جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *