|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار جان مینگل کی قومی اسمبلی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے پانچ ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے 15 جنوری تک اپنے ، اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں

جس کی بناء پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ارکان سابق وزیراعلی و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی ، پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج ، جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر اللہ زہری اور صفیہ بی بی نے بھی اپنے اقر اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں جس کی بناء پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *