سونمیانی وندر: کھرکھیڑہ کسٹم کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیاگاڑیوں کی طویل لمبی قطاریں لگ گئیں 4 گھنٹوں سے زائد قومی شاہراہ بلاک رہی ہزاروں مسافر بھوکے پیاسے وندر میں رل گئے۔
اس سلسلے میں بتایا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز کھرکھیڑہ کسٹم وندر نے تیل بردار مزدہ ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا کہ ڈیزل کے کاروبار سے منسلک افراد نے احتجاجاً مین قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ کو تمام تر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل بند کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر نعیم خان خلجی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔ لیکن رات گئے تک ٹریفک معطل رہی
کھرکھیڑہ کسٹم وندر کے خلاف ڈیزل کے کاروبار سے منسلک افراد کے اجتجاج کے باعث اندرون بلوچستان اور کراچی سفر کرنے والے سینکڑوں مسافر اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،
واضح رہے کہ کسٹم کھرکھیڑہ وندر اورڈیزل کاروبار سے منسلک افراد کی آئے روز آپس کی آنکھ مچولیوں کی وجہ سے کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ بلاک ہونا روز کا معمول بن چکا ہے پر سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ اندرون بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کو ہر چیک پوسٹ پر چیک کیا جاتا ہے کے بعد بھی کسٹم کھرکھیڑہ وندر ان گاڑیوں کو روک کر دوبارہ ان کی گاڑیوں کو کئی گھنٹوں تک چیکینگ کے نام پر روکے رکھا جاتا ہے ہیں۔
جبکہ آئے روز پولیس تھانہ وندر کی حدود میں چیک پوسٹوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج کرتے ہوئے مین قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیتے ہیں
Leave a Reply