|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کراچی / کوئٹہ:  پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ پشتونخواوطن میں پشتون افغان عوام کو درپیش اذیت ناک صورتحال،

پشتون قومی وحدت اور خودمختیارقومی صوبے، سیاسی، معاشی، ثقافتی واک واختیار سے محرومی،ہر قسم کے وسائل پر بالادست قوم کی قبضے و لوٹ مار، بیروزگاری، غربت، بھوک وافلاس اور پسماندگی کے باعث ہماری ملت کے کروڑوں عوام کو بدترین مسافرانہ زندگی پر مجبور کر دیئے گئے ہیں اور اس قومی محکومی کی وجہ سے کراچی پشتون افغان عوام کی آبادی کا سب سے بڑا شہر بن کر رہ گیا ہے اور کراچی کی ترقی میں پشتون افغان عوام کا تاریخی کردار رہا ہے لیکن یہاں بھی انہیں پارلیمانی، بلدیاتی نمائندگی سمیت بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں،

وہ کراچی پہنچے پر استقبال کیلئے آنے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جبکہ اس سے پہلے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ آج کراچی پہنچ گئے ایئرپورٹ پر پارٹی صوبہ سندھ کے صدر سید صدیق آغا،صوبائی سیکریٹری شفیع خان ترین سمیت صوبائی اگزیکٹیوز، ضلعی ایگزیکٹیوز اور پارٹی کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ اگر ملک میں شفاف اور ایمانداری پر مبنی مردم شماری کی جائے تو پشتون افغان عوام اس ملک کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی قوم ہے

اوراپنے پشتونخوا وطن کے علاوہ سندھ، پنجاب اور کشمیر میں آباد پشتونوں کی تعداد کروڑوں تک پہنچ جاتی ہے جبکہ ان صوبوں کو آبادی کی بنیاد پر سالانہ ملنے والے وسائل میں پشتونوں کی آبادی بھی شامل ہیاور سندھ و پنجاب کی حکومتوں کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے صوبوں میں آباد پشتونوں کے آبادیوں کو پارلیمانی اور بلدیاتی نمائندگی کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی کے بنیادی تمام سہولیات فراہم کریں اور ان کے خلاف ہونے والے بدترین امتیازی سلوک کا خاتمہ کرکے پشتون افغان عوام کے کاروباری، تجارتی، تعلیمی اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آباد پشتون افغان عوام نے قومی اتحاد واتفاق کی راہ پر چلتے ہوئے

پشتون قومی سیاسی تحریک سے اپنے آپ کو جوڑنا ہوگا اور یہاں پر اپنے نمائندگی کے حصول اور اپنے تمام عوام کی سرومال و عزت کے تحفظ اور بنیادی انسانی سہولیات اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی جو ملکی آئین و قوانین کے مطابق ہمارا حق ہے اس موقع پر عبدالنبی خلجی اور عصمت اللہ کاکڑ نے پشتونخوانیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *