|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

اسلام آباد:  پشاور میں جو میٹنگ ہوا ہے وہ آئین کی روح کے منافی ہے۔

ان خیالات کا اظہارتحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی اپوزیشن چیمبر میں اہم اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ وپشتونخوا میپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، آئین کو درخور اعتنا نہیں سمجھا جارہا منتخب پارلیمنٹ کا لوگ مذاق اڑارہے ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں جو کچھ ہوا پیسوں کے عیوض جن لوگوں کو بٹھایا گیا ہے وہ الیکشن ہارے ہوئے لوگ ہیں ۔

محمودخان اچکزئی نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام جمہوری عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جو پاکستان کے آئین کو بالادست بنانا چاہتے ہیں جو آئین کے تحت منتخب پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا چاہتے ہیں جو ہر ادارے کو اپنے اس فریم میں دیکھنا چاہتے ہیں

جو آئین نے ان کیلئے مقرر کیا ہے ۔یہاں پتہ نہیں کیوں لوگ اس کو ماننے کی کوشش نہیں کررہے میں اپنے تمام اتحادیوں تمام ججز تمام میڈیا کے نمائندوں سے تاجروں سے کہتا ہوں کہ کس صف میں کھڑے ہونا ہے یہ صف جمہوریت کا صف پاکستان کے بچانے کا صف ہے پاکستان کو آگے بڑھانے کا صف ہے ،باقی یار لوگ جو کچھ کررہے ہیں

میں معافی چاہتا ہوں پھرسوں جو میٹنگ ہوئی ہے پشاور میں وہ آئین کی روح کے منافی ہے۔

محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اگر ادارے آئین کے تحت چلیں گے ہم ان کو سر آنکھوں پہ بٹھائیں گے لیکن جو کوئی آئین سے کھلواڑ کریگا ہم اس کے خلاف آواز اٹھاینگے احتجاج کرینگے۔

اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔

ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی۔ عوام پاکستان پارٹی،جمعیت علماء اسلام شیرانی اور جی ڈے اے کی قیادت سے ملاقات کی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *