|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 190ملین پائونڈ کیس میں احتساب عدالت کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے ایمانداری اور ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیاہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی اے پی کے ترجمان کہدہ بابر نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس فیصلے نے ایمانداری اور ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس تو بانی پی ٹی آئی کی کرپشن اور کارستانیوں کی صرف ایک جھلک ہے۔ ان کی عجب کرپشن کی غضب داستان تو پچھلے 12 سالوں میں خیبرپختونخوا میں لکھی گئی ہے۔