کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ بجلی، گیس غائب عوام پریشان عوامی نمائندے ، گیس اور بجلی حکام فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں
لوگوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیںبلوچستان شہر نا پرساں بن گیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ گیس پریشر میں کمی و بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئی۔
سردی کی شدت میں اضافہ سے پانی جم گیا لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے۔
بچے، بوڑھے، مریض اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش اور ایل پی جی گیس اور سوختنی لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید نے جواب دے دی۔
بلوچستان کے علاقے سوئی سے گیس نکلنے کے باوجود یہاں کے باسی اس نعمت سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر صوبے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بندش پریشر میں کمی اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے لوگوں کو خون جمانے دینے والی سردی میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔