کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کراچی میں بلوچ خواتین و بچوں پر پولیس لاٹھی چارج ،
گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاجی ریلی پر پولیس گردی،
بلوچ خواتین پر لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ پولیس فورس کی غنڈہ گردی اور وحشی ہونے کا واضح ثبوت ہے بلوچ خواتین پر بہیمانہ تشدد ناقابل برداشت عمل ہے
کراچی انتظامیہ و پولیس کے اس غیر انسانی عمل سے بلوچستان بھر کے عوام کی دل ہزاری ہوئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے
لیکن بدقسمتی سے اس فیڈریشن میں قانون کے رکھوالوں نے آئے روز ہمارے باپردہ ماں بہنوں سے نارواسلوک روا رکھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے نہ صرف انسانی حقوق کی شدید پامالی کی بلکہ نفرتوں میں اضافہ بھی کیا اورہمارے رسم و رواج کو پا?ں تلے روندا سندھ حکومت و کراچی انتظامیہ اس سے قبل بھی بلوچ دشمن پالیسیوں پر گامزن تھی بلوچستان سے آنے والوں کے ساتھ تصدیق کے نام پر ناروا سلوک کیا جا رہا
جو اب تشدد تک پہنچا چکا ہے بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر گرفتار خواتین و بچوں کی رہائی کو یقینی بنا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے –
Leave a Reply