|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان مہم کے تحت آج ڈالبندین، خاران، کلات، منگچر، بل نگور اور حب میں کْتب میلوں کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے شروع کیا گیا مہم آج آٹھارویں روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہا۔

بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے جاری کْتب میلے آج ڈالبندین، خاران، کلات، منگچر، بل نگور، اور حب میں اسٹالوں کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں لگائے گئے کْتب میلوں کو پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے مسلسل ختم کرنے اور دوستوں کو حراساں کرنے کے باوجود طلباء و طالبات سمیت دیگر لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر کے علم اور کتاب دوستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

بلوچستان کتاب کاروان بلوچستان میں کتب بینی اور علمی و شعوری ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جو کہ تنظیم کی طرف سے پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔ جنوری کے آغاز میں شروع کیا گیا مہم کل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا جن میں دشت، بلیدہ، ہوشاپ، جھل مگسی، ڈالبندین، سوراب، حب اور پَنجگْور شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *