|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کراچی : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کے روز کو بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کے آگاہی پروگراموں کے سلسلے میں لیاری میں دوپہر 2 بجے ایک ریلی منعقد کی جانی تھی

۔تاہم اجتماع کے آغاز سے قبل ہی کراچی پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر تشدد کیا۔

اس دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ کو دیگر کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

اس کے علاوہ، علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر احتجاج کے دوران تشدد کرتے ہوئے سمی دین بلوچ، فوزیہ بلوچ، آمنہ بلوچ سمیت دیگر کئی کارکنوں کو گرفتار کرکے بغدادی تھانہ منتقل کردیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لیاری میں گرفتار بلوچ سیاسی کارکنان کی گرفتاری پر مذمت۔ایچ آر سی پی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بیان جاری کردیا۔ہم پر امن بلوچ سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں پر مزمت کرتے ہیں، ایچ ار سی پی۔تمام گرفتار ہونے والے افراد کو فی الفور رہا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *