|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت: نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ کے سیکریٹری محمد اقبال بلوچ کی سربراہی میں ایک وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں نیشنل پارٹی ملک آباد یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکریٹری راج دمْراد، تحصیل کونسل کے رکن عدنان عارف، منصور منظور، سینئر رہنما حاجی محی الدین،ماماابرائیم اور نصیر دریّش شامل تھے۔

وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ملک آباد میں جاری سیوریج لائنز کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی رفتار انتہائی سست ہے اور کام کا معیار بھی ناقص ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی اور میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر شعیب ناصر کو فون کرکے ہدایت دی کہ اس سیوریج لائن کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تمام اسکیموں میں معیار کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی ہے اور اس پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر محمد اقبال بلوچ، نصیر دریّش، حاجی محی الدین، منصور منظور، عدنان عارف، اور ماما ابراہیم نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک آباد کے ایک اہم مسئلے کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *