کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بی وائی سی کے کراچی میں پرامن ریلی پر پولیس تشدد و گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت و کراچی انتظامیہ نے پرامن و جمہوری ریلی پر لاٹھی چارج و گرفتاریاں کرکے فسطائیت کی انتہا کردی۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو خود کو جمہوری روایات و اقدار نہ صرف حامی بلکہ چمپئن قرار دیتی ہے لیکن بلوچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی ہمیشہ ناانصافیوں و ناروا اقدامات کا نہ صرف ساتھی رہا بلکہ عملی جامہ پہنایا۔
جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہاگیا کہ حکمرانوں کو بلوچ کے خلاف طاقت کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔طاقت کی پالیسی نے ہی بلوچستان میں آگ لگا رکھی ہے جو تسلسل سے جاری ہے۔
اس لیے حکومت کو بلوچ کے لیے جمہوری روایات کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی مزاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔
لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے مثبت و اعتماد کی فضاء کو پروان چڑھانا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو جمہوری و پرامن ریلی و جلسوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔جمہوری عمل پر قدغن نہ صرف آئین کی
Leave a Reply