کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زیارت ،کان مہترزئی چمن (خوجک ٹاپ)میں وقفے وقفے سے درمیانے درجے کی برفباری جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور، تربت اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کیساتھ درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔
برفباری او ر بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے نے کان مہترزئی، زیارت، خوجک ٹاپ کے مقامات پر قومی شاہرائوں پر برفباری کے دوران سڑکیں کھلے رکھنے کے لئے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور، تر بت اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کیساتھ درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
Leave a Reply