|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کالجز کے لواحقین کے کوٹے پر آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے محکموں کے لواحقین کے کوٹے پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور ان کو آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں

اور وہ اپنی ڈیوٹیاں بھی سر انجام دے رہے ہیں مگر کالجز کے لواحقین کے بچوں نے جو عرصہ پانچ ماہ قبل انٹرویو اور منٹس سمیت تمام لوازمات تیار کر کے جمع کرا چکے ہیں انہیں تا حال کوئی آرڈر نہیں ملا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گزر بسر بہت مشکل ہو چکا ہے لہذا کالجز کے لواحقین کی مجبوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کالجز کے لواحقین کے یتیم بچوں اور بیواں کے آرڈرز جاری کئے جائیں جو کہ ان کا قانونی حق بھی ہے تاکہ ان غریبوں کے گھر کا چولہا جلنے میں آسانی ہو۔

بیان میں وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، منسٹر ایجوکیشن اور گورنر بلوچستان کی توجہ اس معاملہ پر دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالجز لواحقین کے آرڈر کو جلد سے جلد جاری کروانے کے احکامات جاری کروا کر غریب لواحقین کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *