کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی ترقی کسی بھی خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے،
بی آر ایس پی اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی جانب سے تربیتی پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ایک اہم موقع ہے ایسے منصوبے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے باہمی اشتراک سے آئی آر ایم میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں میں سرٹیفکیٹ اور ٹول کٹس،لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید،چیئرمین بی آر ایس پی ملک انو رسلیم کاسی اور پی پی اے ایف کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمن سمیت علماء کرام سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی ترقی کسی بھی خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے اس تربیتی پروگرام کو بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت بلوچستان ایسے تمام اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی جو عوامی بہبود اور ترقی کے لیے ترتیب دیے جائیں۔چیف سیکرٹری نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
چیف سیکرٹری نے بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت اور عوام کے اشتراک سے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہیں
بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر طاہر رشید نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں بااختیار کرنا ایک اہم ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بے روزگاری اور غربت ایک بڑا چیلنج ہیجس سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔
بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے شروع کیا جانے والا یہ تربیتی پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو ہنر فراہم کر رہا ہے بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع بھی دے رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر رشید نے اس پروگرام کو نوجوانوں کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبوں میں کامیابی حاصل کر کے بلوچستان کے معاشرتی و اقتصادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے ہنر کو بہتر سے بہتر کریں اور اپنے علاقوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کریں۔ ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا کہ بی آر ایس پی مستقبل میں بھی ایسے مزید پروگرامز کا انعقاد کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ، ٹول کٹس س اور لیپ ٹاپ تقسیم کی گئیں جو ان کے شعبوں میں عملی کام کے لیے ضروری آلات پر مشتمل تھیں۔
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مقررین نے شرکاء کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے ہنر کو کمیونٹی کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی تلقین کی۔
Leave a Reply