کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت میں ہلکی برفباری ، سردی کی شدت برقرار ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی، ژوب اورموسیٰ خیل میں تیز ہوائیںجھکڑ چلنے کیساتھ درمیانی سے تیز بارش اور زیارت میں ہلکی برفباری کاسلسلہ جاری رہا ۔
پیر کو قلات میں قلات میں2،جبکہ گوادر اور کوئٹہ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورچاغی میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کیساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
Leave a Reply