|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جمہوری ،سیاسی،پرامن قائدین اورکارکنوں کو بدنام نہ کیا جائے ۔

سرکاری عہدہ ،سرکاری وسائل ،سرکاری اسلحہ استعمال کرکے طاقت کے نشتے میں جمہوری لوگوں کو گرفتار ،تشددوجھوٹے مقدمات سے نفرت ،تعصب پیداہورہی ہے جعلی بے بنیاد مقدمات ختم کرکے علی وزیر کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ بلوچستان وخیبرپشتونخواہ کے حالات وفاق وعسکری قیادت کے نااہل قیادت کے ناکام تجربات ،طاقت کے استعمال سے خراب اورنفرت ،غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی میں اضافہ ہواہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گڈانی سنٹرل جیل میں پی ٹیم ایم کے رہنما سابق ایم این اے علی وزیر سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاعلی وزیر نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں حقوق کے حصول ،محروموں کا آواز بن کر آپ نے جمہوری سفرشروع کردیا ہے

جو قابل تحسین ،قابل تعریف اورقابل تقلید ہے۔آپ نے مظلوموں کا ساتھ دیکر بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے توانابلند کیا جس کے بلوچستان کے درودیوارگواہ اوراب بلوچستان اسمبلی گواہ ہیں۔ ہم سب مظلوم ہیں ظالم کے خلاف متحدہ مخلصانہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

بلوچستان کے عوام آپ کے مشکورہیں ۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان وملک کے صورتحا ل ،بلوچستان میں حکومت سیکورٹی اداروں کی طاقت کے استعمال ،گولی اورگالی کی زبان،بدتمیزی،بداخلاقی ،چیک پوسٹوں ،ساحل اوربارڈرزپر بھتہ خوری وکاروبارمیں ملوث ہونے ،جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق بلوچستان مہم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں جماعت اسلامی نے پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے زبردستی مسلط حکمرانوں اورایف سی وآرمی کے مظالم سے نجات دلانے اور حقوق کے حصول کا سفرحق دو بلوچستان مہم شروع کر دیا ہے انشاء اللہ تمام حقیقی قبائلی سیاسی قوم پرست لیڈرکو ایک پلیٹ فار م سے متحد کریں گے تاکہ ملک وقوم اور علاقے کے خلاف جاری سازش ولوٹ مار کو ختم کیا جائے ۔

عسکری اداروں کی جانب سے زورزبردستی ،طاقت کے استعمال ،امن کی بحالی ،منشیات واسلحہ رکھوانے کے بجائے کاروبار،بھتہ خوری میں ملوث ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں حالات خراب ہیں ۔

سیکورٹی فورسز،ایف سی ،آرمی کے اعلیٰ آفیسرز نے عوام کی خدمت ،امن کے بجائے بھتہ خوری ،چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر قانونی ٹیکس کے بجائے غیر قانونی طور پر رقم بٹورنا شروع کرکے عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ تمام ایف سی وآرمی کے عام اہلکار بھی بدنام ہوئے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *