|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ریاست شعور دشمنی پر اتر آیا ہے جس کا واضع ثبوت بلوچستان میں کتاب کلچر کے خلاف گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں حکومتی کریک ڈاؤن ہے

ایک سازش کے تحت حکومت کی سرپرستی میں پوری بلوچستان میں میرٹ کے بر خلاف اساتذہ کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں کا مقصد بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو سازش کے تحت کھوکھلا کرنا ہے

مکران سمیت پورے بلوچستان میں اساتذہ کے تعیناتیوں میں حکمران طبقہ نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کرپشن کا بازار گرم کر میرٹ کے بر خلاف تعیناتیاں کی جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں مکران سمیت بلوچستان مین تعلیم دشمن اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاے گا۔

میرٹ کے بر خلاف تعیناتیوں میں ملوث انتظامی افسران کے خلاف کاروئی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حکومت بلوچستان نے ہر محکمہ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس واضع ثبوت ڈسٹرک کیچ میں اساتذہ کے انکوائیری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ضلع کیچ میں انتظامیہ اور وزراء￿ کی گھڑ جوڈ سے میرٹ کے بر خلاف تعیناتیاں کر کے حکومتی منشا پر بلوچستان کے تباہ شدہ تعلیمی نظام کو مزید تباہی کی طرف دھکیلنے کی سازش کیا گیا ہے

بی ایس او پجار کتاب کلچر کے خلاف انتظامیہ کی کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں نہ صرف مزمت کرتا ہے بلکہ ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے و مکران سمیت بلوچستان بھر میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں میں ملوث انتظامی افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر بی ایس او پجار بلوچستان بھر میں تعلیم دشمن اقدام کے خلاف سخت ترین احتجاج کا راستہ اپنائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *