|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان پولیس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
دہشتگردی ،اغواء برائے تاوان روکنے کیلئے بلوچستان پولیس نے بے شمار قربانیاں دیں۔
محکمہ پولیس کا کردار اور کار کردگی معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہیں پولیس فورس میں شامل ہونے والے اپنی وردی کے تقدس کو پاما ل نہ ہونے دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 1689جن میں 385لیڈی اہلکاروں پر مشتمل 101ویںریکروٹ کور س کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرصوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر صادق عمرانی اور مینا مجید بلوچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی جاوید علی مہر،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی آغا محمد یوسف ، ڈی آئی جیز ، اے آئی جیزو دیگر پولیس افسران، پولیس شہداء کے ورثاء اور معززین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 385خواتین محکمہ پولیس کا حصہ ہیںاور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خواتین کا بیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کسی بھی قوم اور معاشرے کی اصلاح اور ترقی و بلندی کا ایک اہم ترین شعبہ تصور کیا جاتا ہے۔
تاکہ معاشرے میں امن و امان اور راحت و اطمینا ن کا ذریعہ بنے۔
پولیس مقدس پیشہ ہے۔
آپ بلوچستان پولیس کے ناموس کی علامت ہیں۔
فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام پر جبر کے بجائے ان کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن یہ عہد کریں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ،عزت آبرو کے لیے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور عوام کی خدمت اور سلامتی کو اپنا شعار بنائیں گے۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس کو نئے اہلکاروں سے بہت توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ نئے اہلکار تھانوں اور پولیس لائنز میں جاکر اپنے افسران کی زیر کمان مضبوط حکمت عملی اور فولادی عزم سے دہشت گردوں ، اغواء کاروں اور خون نا حق بہانے والوں کے خلا ف گھیرا تنگ کر کے انہیں انصاف کے کہٹرے میں لائیں گے۔
پولیس لوگوں کے لیے بروقت انصاف کی پہلی امید ہے اس لیے پولیس کو اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرنی چاہیں۔
آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر صادق عمرانی اور مینا مجید بلوچ کے ہمراہ یادگار شہدا پولیس بلوچستان پر حاضری دی اور شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا کی اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان شہدا کے لہو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قیام امن کے لئے پولیس کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں پولیس فورس کا حصہ بننے والے بلوچستان کے ناموس کی علامت ہیں جنہوں نے ملک پاکستان کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی جی پولیس نے تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مزید ترقی کیلئے شب وروز محنت کریں۔
مجھے اْمید ہے کہ یہ ٹریننگ محکمہ پولیس کیلئے بڑی کارگر ثابت ہو گی اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ادارے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔
میری دعائیں اورنیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
تقریب کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان نے پاسنگ آ?ٹ پریڈکا معائنہ کیا اور مارشل آرٹس، فائرنگ کی تکنیک اور دیگر مہارتوں کے مظاہرے دیکھے اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
فارغ التحصیل جوانوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو سلامی پیش کی۔
تقریب کے اختتام پرآئی جی پولیس بلوچستان نے تربیت کے دوران مختلف مراحل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوںمیں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
فورس کمانڈر نے کہا کہ کمانڈنٹ پی ٹی سی نے اپنے سپاس نامے میں ادارے کے جن مسائل اور ضروریات کا ذکر کیا ہے ان تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پرزیر غور لاکر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *