|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر سابق وقافی وزیر میر اسرار اللہ زہری و مرکزی کابینہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مارشل لاء طرز حکمرانی جانبدارانہ پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات نے پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے عوام کو جمہوری سیاسی اور سماجی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے

بی این پی (عوامی) ان اقدامات کو حکومت کی نوآبادیاتی نظام کا تسلسل قرار دیتی ہے اور ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) قوم پرست و جمہوری جماعت ہے ہر ہمیشہ بلوچستان میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے

تاکہ ملک میں عدل و انصاف اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ بی این پی (عوامی) نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے جلسے عام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور پارٹی کارکنان اور حامیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *