|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی کے قیام کیلئے حکومت بلوچستان اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس مینا مجید بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر خان بازئی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ اظہر منیر و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس مینامجید بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے روزاول سے متحرک ہے

صوبے کے نوجوانوں کا ٹیلینٹ سامنے لانے کیلئے سپورٹس اکیڈمی کا قیام ایک احسن اقدام ہے.جہاں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی جس سے صوبے کے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ اچھی تربیت حاصل کرنے کے بعد ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی نمائندگی کریں گے. اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے صوبے کے کئی کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کرکے نام روشن کئے ہیں ہم مزید ایسے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ ایکوئٹہ اظہر منیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے اس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جاریا یے

جس سے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بہترین مواقع فراہم کئے جاسکیں گے۔تقریب کے آخر میں ڈی جی سپورٹس یاسر خان بازئی اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *