|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ 8فروری کو پچھلے سال کے عام انتخابات کا سال پورا ہورہا ہے ،

پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات جن میں الیکشن کمیشن جو آئینی طور پر ایک خودمختار ادارہ ہے کی مکمل خاموش حمایت سے زراورزور کی بنیاد پر من پسند لوگوں کو نواز کر اور جیتنے والوں کو شکست خوردہ ظاہر کرکے موجودہ فارم 47کے نام نہاد جعلی حکومت کی تشکیل کی گئی۔

دُکھ اس بات کا ہے کہ وہ پارٹی جو جمہوریت ، ہماری سیاست اور وہ پارٹی جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا تی تھیں اس گناونے جُرم میں شریک رہیں، بظاہر تو یہ مجرمانہ کھیل ایک فرد یعنی عمران گویا اُن کی پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنا تھا مگر اندرونی فیصلہ یہ تھا

اور ہے کہ پاکستان میں آئینی اور جمہوری حکمرانی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرکے ایک نام کی جمہوری فسطائی نظام کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ اس نام نہاد حکومت کی ایک سالہ حکمرانی اس کا واضح ثبوت ہے ۔

اس ایک سال کی حکمرانی میں جس دیدہ دلیری سے متفقہ آئین کے پرخچے اڑائے گئے ، منتخب پارلیمان کو جس طریقے سے بے وقعت کیا گیا ، عدلیہ کو جس انداز میں آزاد اور صحیح فیصلوں سے روکنے کی روش جاری ہے ، عوام کو اُن کے بنیادی انسانی حقوق کے استعمال سے روکنے کا جو انداز 26نومبر کو اپنایا گیا یہ سب کچھ اس بات کا تقاضاکرتی ہے کہ پاکستان کے جمہوری عوام یہاں کے بسنے والے اقوام جمہور کی آزادی ، آئین کی پاسداری ، عدلیہ کی آزادی اور ایسے پارلیمانی نظام کے بچائو کے لیے جس میں صحیح طور پر منتخب پارلیمنٹ ملک کے فیصلے آئین کی رو کے مطابق کرے کہ دفاع کے لیے 8فروری 2025کو ایک سیاہ دن کے طور پر منائیں اور ملک کے تمام اضلاع میں پُر امن جلسے وجلوس کرکے اس فسطائی نظام کو لپیٹنے کے لیے صف آراء کریں۔

اور ملک پہ مسلط فسطائی حکومت سے فوری استعفیٰ کے ساتھ ساتھ آئین کی بحالی ، 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ملک میں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *