|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اعوان صدر میں ملاقات کی،

ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی پسماندگی اور مخدوش حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان میں صحت تعلیم پسماندگی اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں

جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری بنایا جائے گا صدر آصف علی زرداری نے میر شفیق الرحمن مینگل کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا موجود حکومت کو احساس ہے

اور جلد بلوچستان کو باقی صوبوں کے برابر لانے کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا بلوچستان کی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ صوبوں کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ترجیحات میں شامل کیا ہے

اور بلوچستان ہمارا دل ہے اور اس کی خوبصورتی کے لئے کوشاں ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری میر شفیق الرحمن مینگل کو ایوان صدر آمد پر اعزازی سوئینئر کاتحفہ بھی دیا

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *