کوئٹہ: مستونگ میں شہری پر تشدد کے الزام میں تین لیویز اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں،
ڈی جی لیویز بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مستونگ لیویز کے تین اہلکار نصر اللہ، منظور احمد، عنایت اللہ کو ایک شہری پر تشدد اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کر کے ڈائریکٹر آپریشنز لیویز عنایت اللہ کاسی کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مستونگ لیویز کے اہلکاروں کی ایک شہری پر تشدد کی ویڈووائر ل ہوئی تھی ۔
Leave a Reply