|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ:  چمن میں ویگن ڈرائیور سے مبینہ رشوت لینے کا معاملہ،ڈرائیور نے لیویز اہلکار کی جانب سے رشوت طلبی کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چمن کے علا قے گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر لیویز اہلکار کی ڈرائیور سے مبینہ رشوت ستانی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے نو ٹس لیتے ہوئے لیویز سپاہی کو معطل کر کے اسسٹنٹ کمشنر چمن کو واقعے سے متعلق انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا

اے سی چمن نے تمام پہلووں سے شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ویگن ڈرائیور کو بھی طلب کیا

اس دوران ویگن ڈرائیور نے لیویز اہلکار کی جانب سے رشوت طلبی کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر اہلکار نے رشوت طلب نہیں کی کسٹم والوں نے روک کر مال واپس لے جانے کو کہا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی نے کہاکہ گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر کیمرے نصب ہیں تمام تھانہ جات کے انچارج اور ایس ایچ اوز بدعنوانی کیخلاف اہلکاروں پر کھڑی نظر رکھیں کرپشن اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *