|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بے روزگار نوجوانوں کیلئے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے

نجی شعبے میں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقعوں کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالی سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیف سیکرٹری شکیل قادر نے تمام محکموں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی ترقی کا عمل جاری ہے جس کی بدولت روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں تمام ترقی یافتہ ملکوں میں نہ صرف مقامی آبادی مکمل طور پر بر سر روزگار ہوتی ہے بلکہ انہیں دوسرے ملکوں سے بھی افرادی قوت درآمد کرنا پڑتی ہے

نوجوانوں کو ہنر مند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک موثر ترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انرجی 5 ہزار، معدنیات 30 ہزا، ٹی ویٹ 30 ہزار، مائیکرو فنانس 40 ہزار، انڈسٹری 20 ہزار، آئی ٹی 40 ہزار آسامیاں تخلیق کرے گی اس کے علاوہ اور بھی بہت سے محکمے ہیں جن میں روزگار کے مواقع تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان اب ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے

حکومتی وسائل اب نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے پر خرچ ہوں گے حکومت اور وزیر اعلیٰ کا عزم نوکریاں نہیں بکے گی سرکاری نوکریاں میرٹ پر اور کاروبار کے لیئے خطیر رقومات مختص کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ ہنر، مالی وسائل، تجربہ کار لوگوں کی معاونت اور حکومت کی سرپرستی اب ہر نوجوان کو میسرہوگی صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس سے ان کی معیار زندگی نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ معیشت پر بھی کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *