|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

اسلام آباد:  سابق وزیر اعلی بلوچستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر میر محمد نصیر مینگل نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر اوربلوچستان سے جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان کے حالیہ منظر نامہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاسابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے پیچھے بیرونی طاقتوں کی سازشوں کو بیڈ گورننس، کرپشن، فیوڈلزم اور مفادپرستانہ رویوں نے دوام بخشا ہے

جس سے براہ راست بلوچستان کے غیور عوام پے در پے محرومیوں اور مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔سابق وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خوشحال بلوچستان اور مستحکم پاکستان کیلئے بلوچستان کی سیاسی قیادت اتفاق رائے سے حقیقی مسائل کا حل تلاش کریں۔ڈپٹی چئیرمین سینٹ سیدال خان ناصر اور رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی نے سابق وزیر اعلی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور سینئر قیادت کی خدمات و تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اْنکی شاندار جمہوری و سیاسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب جدوجہد کی ضرورت ہے اس موقع پر میر آزمیر جان مینگل ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *