|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں،گرفتاریوں، مقدمات اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *